حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے خاتون اور کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت اور سکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف بروز جمعہ وادی میں احتجاجی ہڑتال جبکہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاج کی کال دی گئی۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں تمام کاروباری مراکز بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی بہت ہی کم رہی جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ محاصرے کی آڑ میں غیر قانونی حراست کے دوران معصوم کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت گھناؤنا عمل ہے، کُل جماعتی حریت کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ہندوستانی فورسز کی ان گھناؤنی کارروائیوں کی تحقیقات کریں۔
واضح رہے کہ کل سری نگر میں خاتون سمیت 4 عسکریت پسند فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
News ID: 362711
19 ستمبر 2020 - 00:33
- پرنٹ
حوزہ/ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج بروز جمعہ ہڑتال کی گئی۔